ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیفنس مارکیٹ: ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار

ڈیفنس مارکیٹ: ڈولفن اسکواڈ کی کارروائی، ریکارڈ یافتہ ملزم اسلحہ سمیت گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقا ص احمد: لاہور کے ڈیفنس کے علاقے میں ڈولفن اسکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئیں۔

ترجمان ڈولفن کے مطابق ڈیفنس مارکیٹ میں سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران مشکوک شخص کو روک کر تلاشی لی گئی تو اس کے قبضے سے پستول، گولیاں اور میگزینز برآمد ہوئے۔ گرفتار ملزم نے حراست سے بچنے کے لیے ڈولفن ٹیم کے ساتھ مزاحمت بھی کی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی ہے جو ریکارڈ یافتہ ہے۔

 ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ڈیفنس بی پولیس کے حوالے کردیا گیا۔