ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارت: میکے سے گھر واپس نہ آنے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی

بھارت: میکے سے گھر واپس نہ آنے پر شوہر نے بیوی کی ناک کاٹ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک : بھارتی ریاست تلنگانہ میں میاں بیوی کے درمیان جھگڑے نے خوفناک رخ اختیار کر لیا، جہاں ایک شخص نے مبینہ طور پر بیوی کی ناک دانتوں سے کاٹ کر اسے شدید زخمی کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع منچیریال کے علاقے کوٹاپلی میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون ممتا اور ان کے شوہر منی چندر کے درمیان کچھ عرصے سے ازدواجی اختلافات چل رہے تھے، جس کے باعث خاتون تقریباً 10 روز قبل شوہر کا گھر چھوڑ کر اپنے والدین کے ہاں آگئی تھیں۔

رپورٹس کے مطابق شوہر مسلسل انہیں واپس گھر آنے کا کہہ رہا تھا تاہم خاتون نے انکار کر دیا۔ 

واقعے کے روز ملزم اپنی اہلیہ کو واپس لے جانے کے لیے سسرال پہنچا جہاں اس کی خاتون کے والد سے تلخ کلامی ہو گئی۔ الزام ہے کہ اس نے پہلے اپنے سسر پر لکڑی کے ڈنڈے سے حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیا۔

ممتا نے والد کو بچانے کی کوشش کی تو شوہر نے مبینہ طور پر ان پر بھی حملہ کر دیا اور ان کی ناک کو اتنی زور سے کاٹا کہ اس کا ایک حصہ الگ ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لیے ایم جی ایم اسپتال ورنگل منتقل کر دیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer