ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور : ای چالان نادہندہ سرکاری گاڑی پکڑی گئی، 22 چالان کا انکشاف

لاہور : ای چالان نادہندہ سرکاری گاڑی پکڑی گئی، 22 چالان کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:لاہور ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ سرکاری اور نیم سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کردیا، اچھرہ میں ایک لاکھ 31 ہزار 515 روپے کے ای چالان نادہندہ سرکاری گاڑی پکڑی گئی۔

ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق پٹرولنگ آفیسر قیصر کمال نے اچھرہ میں سرکاری گاڑی کے ای چالان چیک کیے تو اس کے ذمے 22 چالان نکل آئے۔ گاڑی کے ڈرائیور نے 22 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی تھی، جس پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 31 ہزار 515 روپے جرمانہ واجب الادا تھا۔

ترجمان کے مطابق واجب الادا جرمانہ ادا کرنے کے بعد گاڑی کو چھوڑ دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کے لیے مراسلہ بھی ارسال کردیا گیا ہے۔

سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہریوں کو ای چالان سے بچنے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف بھی بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری ہے۔