ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سڑکوں پر حادثات کا سلسلہ جاری، 281 افراد زخمی ہوگئے

لاہور کی سڑکوں پر حادثات کا سلسلہ جاری، 281 افراد زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 266 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 281 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثات میں شدید زخمی ہونے والے 107 افراد کو طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 174 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد فراہم کردی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بیشتر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔