ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں 5 جامعات ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کروائیں گی: پی ایم ڈی سی

ملک بھر میں 5 جامعات ایم ڈی کیٹ کا انعقاد کروائیں گی: پی ایم ڈی سی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 5 جامعات میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ کا انعقاد کروائیں گی۔

پی ایم ڈی سی کے مطابق  رواں سال  میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ 20 ستمبر کو ہوگا، کراچی میں این ای ڈی اور ڈاو یونیورسٹی اوجھا کیمپس میں ایم ڈی کیٹ ہوگا ۔ 
5 جامعات میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 38 ہزار 158 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی ہے ۔ آئی بی اے یونیورسٹی سکھر میں 34 ہزار 232 امیدوار رجسٹرڈ ہیں۔ 

وزیراعظم نے ایم ڈی کیٹ انتہائی شفاف، منصفانہ اور منظم انداز میں کرانے کی ہدایت کی ہے، ایم ڈی کیٹ کی شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔ امتحانی مراکز پر میڈیکل سپورٹ اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے انتظامات یقینی بنائے جائیں، امیدواروں کے لیے مناسب نشستوں، ضروری سہولیات اور سیکیورٹی انتظامات مکمل کیے جائیں، امتحانی مراکز پر امیدواروں کے والدین اور سرپرستوں کیلیے بھی ضروری انتظامات کیے جائیں۔ 

پی ایم ڈی سی نے ایم ڈی کیٹ کے پرچوں کے لیے یکساں ریگولیٹری معیار فراہم کیا ہے ۔