(ملک اشرف)لاہور اچھرہ صرافہ بازار میں 20 کلو سونےکے فراڈکا کیس میں ملزم شیخ وسیم اختر کی 1،1 کروڑ کے مچلکوں کے عوض درخواست ضمانت منظورہوگئی۔
ملزم شیخ وسیم اختر کی2مقدمات میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت پرلاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی،لاہورہائی کورٹ کےجسٹس خالد ابن عزیز نےکیس کی سماعت کی،وکیل صفائی درخواست گزارنےمؤقف اختیارکیاکہ درخواست گزار فروری 2026 سے قید میں ہے،درخواست گزار پر بددیانتی کے 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں،رخواست گزار کی باقی مقدمات میں ماتحت عدالتوں سے ضمانتیں منظور ہو چکی ہیں،مقدمہ میں بدنیتی کی دفعات غیر ضروری طور پر شامل کی گئی ہیں،زیورات دینے کے حوالے سے کوئی رسید پیش نہیں کی گئی،عدالت درخواستگزار کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔
سرکاری وکیل نے عدالت نے مؤقف اختیارکیاکہ ملزم اچھرہ میں سونے کا کاروبار کرتا تھا،پولیس تحقیقات میں ملزم گنہگار پایا گیا ہے،مقدمہ کا چالان پیش کیا جا چکاہے اورگواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا رہے ہیں،عدالت ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کرے۔
وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ملزم شیخ وسیم اختر کے خلاف کل 21 مقدمات تھانہ اچھرہ میں درج ہیں، ملزم کی سیشن عدالت سے 15 مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہیں،ہائیکورٹ سےمزید2مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور ہو گئی، ملزم کی3 مزید مقدمات میں ضمانت بعد از گرفتاری ہونا باقی ہے۔