ابوبکر ارشد:شہر کی اوپن مارکیٹ میں گوشت اور انڈوں کی قیمتیں بھی سرکاری نرخ سے تجاوز کرگئیں، جس کے باعث شہریوں کو مقررہ قیمت سے زائد ادائیگی کرنا پڑ رہی ہے۔
برائلر مرغی کا سرکاری ریٹ 447 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم اوپن مارکیٹ میں یہ 10 سے 15 روپے مہنگا فروخت ہو رہا ہے۔ پرچون مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت 455 سے 460 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔
مٹن کا سرکاری نرخ 1600 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 2400 سے 2800 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ بیف کی سرکاری قیمت 800 روپے کے مقابلے میں 1000 سے 1200 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت 253 روپے فی درجن مقرر ہے، تاہم بازار میں انڈے 258 سے 260 روپے فی درجن تک فروخت کیے جا رہے ہیں۔
شہری روزانہ وار مہنگائی کے وار سے عاجز آ گئے ہیں جبکہ ان کا کہنا ہے کہ بار بار مطالبہ کرنے کے باوجود مہنگائی جوں کی توں ہے۔