جنید ریاض: لاہور میں طلبہ کو تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے لیے لائبریریز اِن ویلز منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.
تفصیلات کے مطابق منصوبے کے تحت 55 الیکٹرک وہیکلز ایجوکیشن اتھارٹی کے حوالے کیے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت ہر الیکٹرک وہیکل میں 22 ٹیبز اور ایک ایل ای ڈی نصب ہوگی، جبکہ گاڑیوں کی چارجنگ کے لیے سکولوں میں انتظام کیا جائے گا۔ ہر لائبریری وہیکل تقریباً 100 سکولوں کو سروس فراہم کرے گی۔
ابتدائی مرحلے میں تمام 55 الیکٹرک وہیکلز پائلٹ سکولز میں کھڑی کی جائیں گی، جہاں سے انہیں طلبہ کو لائبریری اور ڈیجیٹل تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔