ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایچ اے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی، 5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان

پی ایچ اے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی، 5 خوش نصیبوں کے ناموں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 طاہر جمیل:پی ایچ اے ملازمین کیلئے حج قرعہ اندازی کی گئی، جس میں 5 خوش نصیب ملازمین کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین، چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے قرعہ اندازی کی۔

قرعہ اندازی میں گریڈ 1 سے 16 کے ریگولر ملازمین کے نام شامل تھے۔

حج کیلئے قرعہ مالی غلام حسین ولد غلام علی، پلمبر عباس علی ولد زاہد حسین کے نام نکلا، جبکہ مالی وحید سعید ولد محمد سعید اور مالی عاشق حسین ولد محمد حسین بھی حج پر جائیں گے۔

سکیورٹی گارڈ ارشد محمود، مراتب علی اور محمد طاہر خوش نصیبوں میں شامل ہیں۔

صوبائی وزیر اور چیئرمین پی ایچ اے کی جانب سے خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دی گئی۔

ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی احمد عثمان اور اے ایم ڈی راؤ تسلیم اختر نے بھی خوش نصیب ملازمین کو مبارکباد دی۔

قرعہ اندازی تقریب میں سونیا کلیم، ڈائریکٹر فنانس احمد سعید منج، ڈائریکٹر کوآرڈی نیشن فرح دیبا، ڈائریکٹر ای ایم محمد انصر، سی بی اے یونین کے صدر مشتاق بھٹی، چیئرمین محمود الااحد اور جنرل سیکرٹری حافظ ابرار سمیت کثیر تعداد میں ملازمین موجود تھے۔