ابوبکر ارشد:پٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے سپر لانگ مارچ کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق 20 ستمبر کو کراچی سے ٹرین مارچ کی صورت میں سپر لانگ مارچ کا آغاز ہو گا۔
ٹرین مارچ 21 ستمبر کو ملتان پہنچے گا، جبکہ 22 ستمبر کو روڈ کارواں کی صورت میں قافلے ملتان سے لاہور روانہ ہوں گے۔
23 ستمبر کو لاہور سے بذریعہ جی ٹی روڈ سپر لانگ مارچ اسلام آباد میں داخل ہو گا۔
لانگ مارچ کی تیاریوں کے لیے فیصل چوک پر جاری دھرنا ختم کر دیا گیا ہے۔