( وقاص عظیم )سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے چھوٹے کاروبار کے لیے شریعہ کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ کی منظوری دے دی۔
ایس ای سی پی کے مطابق چھوٹے کاروباری افراد ڈیجیٹل ایپ کے ذریعے 30 لاکھ روپے تک فنانسنگ حاصل کر سکیں گے، ’’شامل کار تاجر‘‘ ایپ کے ذریعے منظور شدہ سپلائرز سے کاروباری سامان خریدنے کے لیے فنانسنگ حاصل کی جا سکے گی،نئی ڈیجیٹل فنانسنگ سہولت سے چھوٹے کاروباروں کو باضابطہ کریڈٹ نظام تک رسائی ملے گی۔
چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھوکاکہناہے کہ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن سے فنانسنگ سے محروم کاروباروں کو قرضوں کی فراہمی ممکن بنائیں گے ،ڈیجیٹل فنانسنگ بڑھانے کے ساتھ ساتھ صارفین کے تحفظ کو بھی یقینی بنا رہے ہیں،گزشتہ ایک سال میں نان بینکنگ کمپنیوں نے چھوٹے کاروباروں کو 253 ارب روپے کے قرض فراہم کیے۔
ایس ای سی پی کے مطابق ایک سال کے دوران 25 لاکھ افراد کو چھوٹے کاروباروں کے لیے فنانسنگ فراہم کی گئی۔