وقاص احمد:لاہور میں خواتین سے زیادتی کے مختلف واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں پولیس نے مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
پولیس کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن کے علاقے میں خواتین سے زیادتی کے 2 واقعات سامنے آئے ہیں، جبکہ ہنجروال میں بھی زیادتی کے 2 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق کوٹ لکھپت اور نشتر کالونی میں بھی خواتین سے زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔ مختلف واقعات میں متاثرہ خواتین کو مبینہ طور پر ورغلا کر جبکہ بعض کو گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
متعلقہ تھانوں کی پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کرکے شواہد اکٹھے کرنے اور واقعات کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔