ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جمعۃ المبارک، آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم

جمعۃ المبارک، آئی جی پنجاب کا لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : جمعۃ المبارک کے موقع پر آئی جی پنجاب عبدالکریم نے لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔

آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات اور حساس مقامات کی سکیورٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے، جبکہ مساجد، امام بارگاہوں اور شاہراہوں پر پٹرولنگ میں اضافہ کیا جائے۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران کو فیلڈ میں موجود رہنے اور خود جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولیس افسران نماز جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں، جبکہ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کی دہلیز پر جا کر ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔