ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آپ سب کو مایوس کیا، وعدہ کرتا ہوں میں مضبوط طریقے سے کم بیک کرونگا؛ ارشد ندیم

آپ سب کو مایوس کیا، وعدہ کرتا ہوں میں مضبوط طریقے سے کم بیک کرونگا؛ ارشد ندیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی 42 : اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ سے باہر ہونے کی وجہ اپنی فٹنس کو قرار دے دیا۔ 

ارشد ندیم نے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران سب کی سپورٹ کا شکریہ ادا کرتا ہوں، فائنل میں عوام کی توقع کے مطابق رزلٹ حاصل نہیں کر سکا جس کی مجھے امید تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ جیسے بڑے ایونٹ میں قوم کی نمائندگی کی، آپ سب کی دعائیں، پیغامات اور حوصلہ افزائی میرے لیے معنی رکھتی ہے۔

 ارشد ندیم نے کہا کہ میں چار جولائی سے فٹنس مسائل کا شکار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سپورٹ کرنے اور میرے لیے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں دوبارہ کامیابی کے راستے پر آنے کے لیے بھرپور محنت کروں گا۔ 

انہوں نے کہا ہے کہ جانتا ہوں کہ میں نے آپ سب کو مایوس کیا، وعدہ کرتا ہوں میں بڑے مضبوط طریقے سے کم بیک کروں گا۔

واضح رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز جیولین تھروور ارشد ندیم چاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلی جانے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں میڈل کی دوڑ سے باہر ہو گئے ہیں۔