ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ، لاہور سمیت متعدد شہروں میں اگلے دو دنوں کے دوران بارش کا امکان

اسلام آباد ، لاہور سمیت متعدد شہروں میں اگلے دو دنوں کے دوران بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : این ڈی ایم اے نے بارش کے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے دو دنوں میں راولپنڈی، اسلا م آباد، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

این ڈی ایم اے کے مطابق پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، فیصل آباداور ژوب ڈویژن میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے ۔ دریاؤں کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔ گڈو بیراج پر آج 5لاکھ کیوسک کے ساتھ درمیانے درجے کا بہاؤ موجود ہے ۔ اسکے علاوہ سکھر بیراج پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال کے ساتھ 5 لاکھ 71 کیوسک کا بہاؤ موجود ہے۔ 

کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کا بہاؤ موجود البتہ ممکنہ طور پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب ممکنہ بارشوں کی صورت میں پہاڑی نالوں / ہل ٹورنٹس کے بہاؤ میں بھی شدید اضافہ متوقع ہے۔ 

این ڈی ایم اے اور متعلقہ ادارے صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہیں، بروقت اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ 

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔ سیلابی علاقوں کے مکین ٹی وی اور موبائل الرٹس کے ذریعے سرکاری اعلانات اور الرٹس سے آگاہ رہیں۔