پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کے لئے بڑی خوشخبری

 پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کے لئے بڑی خوشخبری
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یو نس :  پنجاب یونیورسٹی انڈرگریجوایٹ پروگرام فیز ٹو میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کو تیسرا موقع دے گی، انڈرگرایجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے تیسرا انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیا ہے,انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے تیسرا ٹیسٹ یکم اکتوبر کو لیا جائے گا, تیسرا ٹیسٹ صرف سیلف سپورٹنگ سیٹس کیلئے لیا جائے گا, ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو ہاسٹل کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی ,انٹری ٹیسٹ 7 ڈسپلنز میں داخلوں کیلئے ہوگا جن میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، آرٹ،ہیومینیٹیز، سوشل سائنسز آئی سی ایس، جنرل سائنس اور کامرس شامل ہیں۔

خوہشمند طلباء 25 ستمبر تک انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔