عید میلاد النبی؛ وفاقی ملازمین کو تین چھٹیاں ہوں گی

Eid Milad Alnabi, Public Holiday on September29
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق  ربیع الاول کا  باسعادت مہینہ آج پیر 18 ستمبر سے شروع ہوگیا ہے۔ عید میلاد النبی 12 ربیع الاول 29 ستمبر کو  ہو گی۔ بارہ ربیع الاول کو عام تعطیل ہو گی جبکہ وفاقی حکومت کے تمام اداروں اور ہفتہ،اتوار کو چھٹی کرنے والے تمام نجی اداروں اور سکولوں میں 30 ستمبر بروز ہفتہ اور اتوار  یکم اکتوبر کو بھی چھٹی ہو گی۔ اس طرح اس سال عید میلاد النبی کے موقع پر وفاقی حکومت کے تمام اداروں کے ملازمین ہفتہ اور اتوار کی 2چھٹیاں ملا کر 3 چھٹیاں کریں گے۔

پاکستان اور دنیا بھر میں مسلمان 12 ربیع الاول کو عیدِ سعیدکے دن کی حیثیت سے مناتے ہیں۔ 12 ربیع الاول کو عید میلاد النبی کو ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ میلاد النبی کی ریلیاں نکالی جاتی ہیں جن میں کروڑوں افراد شریک ہوتے  ہیں۔ اس دن  مساجد اور گلی محلوں میں میلاد النبی ﷺ کی خصوصی محافل منعقد کی جاتی ہیں۔ سرکاری طور پر بھی تقریبات اور سیمیناروں کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں علما کرام اور مقررین سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم پر روشنی ڈالتے ہیں۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی سرکاری طور پر 12 ربیع الاول کے مبارک دن کا آغاز اکیس  توپوں کی سلامی سے ہوگا۔