ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اجلاس، بڑے فیصلے متوقع

نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اجلاس، بڑے فیصلے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت لندن میں اہم اجلاس ہورہا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف، اسحاق ڈار سمیت دیگر رہنما شریک ہیں,  پاکستان میں موجود مریم نواز سمیت دیگر پارٹی رہنما  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں پنجاب میں ممکنہ تحریک عدم اعتماد یا وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہنے پر باضابطہ مشاورت کی جائے گی اس کے علاوہ   لندن بیٹھک میں نومبر میں اہم تعیناتی کے حوالے سے فیصلے پر بھی مشاورت کی جائے گی۔