ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سینیٹر باب میننڈیز کا پاکستان کے لئے امداد کا مطالبہ

 سینیٹر باب میننڈیز کا پاکستان کے لئے امداد کا مطالبہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چئیرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو   ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے۔  امداد کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔ 

سینیٹر باب میننڈیز نے نیو جرسی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے۔ امریکی  سینیٹر باب میننڈیز نے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پاکستان کو امداددینے کے لیے انٹر نیشنل ڈونرز کانفرنس کا انعقاد کیا جانا چاہیے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی امداد قطرے سے زیادہ نہیں۔ امریکی حکومت سے درخواست کی ہے کہ امدادی رقم کے 20 ملین ڈالر جاری کریں۔سینیٹر باب میننڈیز نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان کو   ڈیزاسٹر پیکج دیاجانا چاہیے،آئی ایم ایف سے بھی پاکستان کو مزید ریلیف ملنا چاہیے۔

Ansa Awais

Content Writer