ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کیخلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا؛ گورنر پنجاب

سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کیخلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائیگا؛ گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ملک کے خلاف سازش کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا، نوجوان نسل کو ورغلا کر دھرنوں اور ملک کے خلاف سازشوں میں لے جانے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

گورنر سردار سلیم حیدر نے راولپنڈی بورڈ میں پہلی پوزیشن لینے والے طالب علم کو 2 لاکھ روپے کا چیک دیا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں نوجوان نسل کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا ہے۔ 

گورنر سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ملک کی خاطر ہمیشہ جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور کرتی رہے گی، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ملک کے خلاف سازشوں کو کبھی معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو تمام سیاسی جماعتیں ہیں، ن لیگ اور پیپلز پارٹی اتحادی جماعتیں ہیں جو ملکی سلامتی خاطر ایک پیج پر ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا، سیاست کی آڑ میں توڑ پھوڑ اور ملک کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سلیم حیدر نے کہا کہ افغانستان نے بھارت کی پشت پناہی پر پاکستان کے خلاف جنگ کی شرارت کی جو اسے مہنگی پڑی، پاک فوج نے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے جو فراموش نہیں کیے جا سکتے۔