علی ساہی:بڑھتی ہوئی آبادی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ، لاہور سمیت پنجاب بھر میں 80نئے تھانے بنانے کا پلان، پنجاب بھر میں بڑے تھانوں کو تقسیم کر کے نئے تھانے بنائے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے نئے تھانوں کے لئے سمری ارسال کی گئی، حکام کے مطابق محکمہ داخلہ نے نئے تھانوں کی سمری پر اعتراض لگا کر واپس بھجوادی۔
تھانہ کاہنہ کو 2حصوں میں تقسیم کر کے نیا تھانہ بنانے کی تجویز دی گئی تھی، دیگر 79 تھانے پنجاب کے بقیہ اضلاع میں قائم کئے جانے ہیں۔
پنجاب بھر میں 727 تھانے ہیں جن کی تعداد بڑھا کر 807ہونی ہے ،آبادی ،کرائم ،ایریا کومدنظر رکھ کر موثر پٹرولنگ کیلئے نئے تھانے قائم ہونے ہیں۔
متوقع طور پر اب پولیس پوسٹ کے نام سے نئی سمری حکومت کوبھجوائی جائےگی،پولیس پوسٹوں پر گاڑی،نفری،بائیکس ،کم خرچے والی عمارت تعمیر کی جائےگی۔
آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد جلد دوبارہ سمری حکومت کو بھجوائی جائےگی۔