ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون کی مبینہ طور پر پولیس حراست سے بازیابی، ڈی پی او شیخوپورہ طلب

خاتون کی مبینہ طور پر پولیس حراست سے بازیابی، ڈی پی او شیخوپورہ طلب
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے خاتون کی مبینہ طور پر پولیس حراست سے بازیابی سے متعلق درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا عدالت نے ڈی پی او کو 21 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔
 جسٹس محمد امجد رفیق نے شہری محمد رحیم کی جانب سے دائر درخواست پر حکم جاری کیا ،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اس کی والدہ کو تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ پولیس کے ایک سب انسپکٹر اور اسٹنٹ سب انسپکٹر نے غیر قانونی طور پر حراست میں لے رکھا ہے اور ان کی بازیابی کے لیے متعدد درخواستیں دی گئیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی والدہ کو پولیس کی غیر قانونی حراست سے بازیاب کرایا جائے ،عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے معاملے کی وضاحت طلب کرلی ہے،کیس کی مزید سماعت 21 اکتوبر کو ہوگی۔

Ansa Awais

Content Writer