وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کردیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی شہباز نگر فیصل آباد پہنچ گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے کرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کا افتتاح کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی محسن نقوی نے انڈور کرکٹ پریکٹسنگ ہال میں بیٹنگ کی۔ صوبائی وزیر بلال افضل، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور سیکرٹری وزیر اعلی پنجاب نے بھی انڈور ہال میں بلے بازی کی، محسن نقوی اور دیگر  کو آٹو میٹک مشین نے  باولنگ کرائی۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی نے  ہائی پرفارمنس سنٹر  کے مختلف شعبے دیکھے۔ محسن نقوی نے جم اور سوئمنگ پول کا بھی معائنہ کیا اور فراہم کردہ سہولتوں کی تعریف کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے سٹاف  آفیسر نے جدید مشین پر جوگنگ کی۔ 

محسن نقوی نے ایڈمن بلاک کا بھی معائنہ کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کوکرکٹ کے ہائی پرفارمنس سنٹر کے بارے بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی نے انڈور کرکٹ پریکٹس کی سہولت فراہم کرنے کے اقدام کو سراہا۔ محسن نقوی نے کہا کہ کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لئے ہائی پرفارمنس سنٹر کا قیام خوش آئند ہے۔ 

صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، بلال افضل، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری سپورٹس، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔