اساتذہ کی شامت آگئی، مقدمات درج کرنے کا فیصلہ

 Teachers Transfer cyber crime issue
کیپشن: Teachers Transfer
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)جعلی آرڈز کے ذریعے تبادلے کروانیوالےاساتذہ کیخلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کامقدمہ درج کروانیکا فیصلہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے سائبرکرائم زون سے رابطہ کرلیا.

تفصیلات کےمطابق جعلی آرڈرز کے ذریعے 22 اساتذہ نے فائدہ اٹھایا، مذکورہ اساتذہ کے آرڈرز سکول انفارمیشن سسٹم اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ڈیٹا میں جوڑ توڑ کرکے نکالے گئے، تبادلوں کے آرڈرز کے لئےکیو آر کوڈ کو بھی چوری کرکے کاپی کیا گیا، کیو آر کوڈ چوری کرنے کے حوالے سے فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی جانب سے بھی تصدیق کردی گئی ہے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تبادلوں کے جعلی آرڈرز کرنے والے افراد، اور اس سے مستفید ہونے والے اساتذہ کےخلاف قانونی کارروائی کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کروادی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer