فخر امام: شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مولانافضل الرحمان کشمیر کی خبروں کا وقت لے رہے ہیں، مولانا سے کہوں گا سیاستدان کبھی مذاکرات کے دروازے بند نہیں رکھتا، ایک سال میں ہم نے ریلوے میں پیسوں پر نوکریاں دینا بند کر دیں۔
وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے رائیونڈ میں ریلوے سٹیشن کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمان کو آزادی مارچ نہ کرنے کا دوبارہ مشورہ دے دیا ان کا کہنا ہے کہ مولانا کو کشمیر پر بات کرنی چاہیے، یہ وقت آپسی لڑائیوں کا نہیں، مذکرات کا دروازہ کھلا ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر فواد چودھری کے نوکریوں سے متعلق دئیے گئے بیان کے جواب میں شیخ رشید بولے کہ انہیں تو اپنے محکمے کا جواب ہی دینا ہے، ہم نے ریلوے کو ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ رائیونڈ اجتماع پر سپیشل ٹرینیں بھی چلائیں گے، بولے میں خود بھی اجتماع میں شرکت کروں گا۔