ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خیبرپختونخواہ بڑی تباہی سے بچ گیا ؛ افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار

خیبرپختونخواہ بڑی تباہی سے بچ گیا ؛ افغان خودکش بمبار اور سہولت کار گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا نے ایلیٹ فورس اور مقامی پولیس کے ساتھ  کامیاب کارروائی کرتے ہوئے  افغان خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت  گرفتار کر لیا۔

 سی ٹی ڈی سوات، ایلیٹ فورس کے جوان اور باجوڑ پولیس نے علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران دو مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پر خشک نالے کے قریب کارروائی کی۔پولیس کے مطابق دو مشکوک افراد کی قریبی نالے میں موجودگی کی اطلاع ملی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے خشک نالے سے 2 مشکوک افراد کو گھیرے میں  لیا جنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی روپوش ہونے کی کوشش کی تاہم بھرپور حکمت عملی سے دونوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ابتدائی تفتیش پر معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان دہشتگردی کی بڑی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے  آئی کہ افغانستان کے صوبے بلخ سے تعلق رکھنے والا قیس خودکش حملے کی غرض سے پاکستان آیا اور وہ اپنے سہولت کار دہشت گرد رفیع اللہ کے ساتھ موجود تھا۔

پولیس کے مطابق دونوں دہشتگردوں کے قبضہ سے 3 عدد دستی بم جبکہ خودکش بمبار کے پاس سے نیلے تھیلے میں لپٹی دیسی آئی ای ڈی، فیوز اور بارود برآمد ہوا۔