سٹی 42: مظفرآباد میں نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے ۔ آزاد جموں وکشمیر پولیس کی جانب سے وزیراعظم کو سلامی پیش کی گئی
وزیراعظم ہاوس کے دروازے عوام کے لیے کھول دیے گئے۔وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کارکنوں میں گھل مل گئے۔ آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے وزیراعظم کو مبارکباد پیش کی ۔
کارکنوں کا راجہ فیصل ممتاز راٹھور کے وزیراعظم بننے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا۔وزیراعظم ہاوس میں طویل عرصے بعد عوام کا رش لگا رہا ۔
آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے کارکنان نے وزیراعظم ہاوس میں کھانا کھایا۔
