ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا

پی ٹی اے نے ’سم‘ سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سم سے متعلق شہریوں کو خبردار کردیا۔

 سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ اپنی سم کسی اور کو دینا قانونی جرم ہے جس کا استعمال کرکے کوئی جرم بھی ہوسکتا ہے۔

 پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ آپ چیک کریں کہ کتنی سمیں آپ کے شناختی کارڈ پر ہیں۔

 سم چیک کرنے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر 668 پر ایس ایم ایس کریں اور نامعلوم سم کو فوری بلاک کروائیں۔

 پی ٹی اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ نئی سم صرف اصلی فرنچائز یا کسٹمر سروس سینٹر سے لیں۔