عاشق گوپانگ اور عامر طلال گوپانگ مسلم لیگ نون میں شامل ہو گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: علی پور سے سابق ارکان قومی اسمبلی سردار عاشق گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے۔

 سردار عاشق خان گوپانگ اور سردار عامر طلال گوپانگ نے صدر مسلم لیگ ن میاں شہباز شریف سے ملاقات کی۔ رانا ثنااللہ ، سردار اویس خان لغاری بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

سردار عاشق خان گوپانگ سردار عامر طلال گوپانگ نے باضابطہ طور پر مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی ۔

سردار عامر طلال خان گوپانگ  نے اس موقع پر کہا کہ  جنرل الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔سردار عاشق خان گوپانگ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو ملک کے حالات میں بہتری لا سکتی ہے۔