خشک موسم برقرار، سموگ اور دھند کی یلغار؛ محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ

Smog, Fog, Dry weather, Pakistan weather update, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی  اور وسطی علاقوں  میں مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔ تاہم   شمال مغربی بلوچستان میں  چند مقامات پرتیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ  بارش کا امکان ہے۔     

محکمہ موسمیات کی فورکاسٹ کے مطابقہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب کے دوران ملک میں خشک موسم  برقرار رہے گا اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں سموگ اور دھند کی یلغار جاری رہے گی۔

اتوار کے روزموسم کی   صورتحال
  
  اسلام آباد میں    موسم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا صوبہ کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ بالائی اضلاع میں سرد اور   مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔  
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   مو سم خشک  جبکہ  مری، گلیات اورگردونواح  میں سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔   صبح    کے اوقات میں سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سرگودھا، اوکاڑہ،   فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ،جھنگ،خانیوال ،ملتان ،    بہا ولپور ، ڈیرہ غا زی خان  اور گر دو نواح میں دھنداورسموگ چھائے رہنے کاا مکان۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم خشک  جبکہ شمالی اضلاع میں   سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک  رہے گا۔  
  کشمیر  اورگلگت بلتستان میں  مو سم سرد اور  مطلع جزوی ابر آلود  رہے گا۔