( سٹی42)9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی ضمانت میں 25 نومبر تک توسیع کر دی گئی۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق کی ضمانتوں کی درخواستوں کی سماعت راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی،اس موقع پر شیخ رشید اور شیخ راشد شفیق انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی پہنچے تھے۔
اس سے قبل 9 مئی کے مقدمات میں شیخ رشید کی ضمانت 18 نومبر تک منظور کی گئی تھی۔