پی ٹی آئی رہنما کے اہم رہنما کے گھر پر پولیس کا چھاپہ

پی ٹی آئی رہنما کے اہم رہنما کے گھر پر پولیس کا چھاپہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کراچی پولیس کا پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کے گھر پر چھاپہ، حلیم عادل گھر پر موجود نہ تھے۔

پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار 4 سے 5 موبائلوں میں آئے تھے، چھاپے کے وقت حلیم عادل گھر پر نہیں تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار میں زمین پر قبضے سے متعلق کیس ہے، حلیم عادل شیخ سے پوچھ گچھ کیلئے گئے تھے۔ پولیس نے بتایا کہ حلیم عادل شیخ کے خلاف گلشن معمار تھانے میں گزشتہ روز مقدمہ درج ہوا، مقدمے میں اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق مقدمہ ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی حکام کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ اراضی پر قبضہ واگزار کروانے کے دوران فائرنگ اور ہنگامہ آرائی پر درج ہوا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج ہونے کی بنا پر ضلع ویسٹ پولیس حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ آئی، پولیس تاحال کسی بھی شخص کو حراست میں نہیں لے سکی۔

Ansa Awais

Content Writer