ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چوری کی ایسی واردات کہ عقل دنگ رہ جائے، ویڈیو دیکھیں

Robbery
کیپشن: Robbery
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عبداللہ ندیم ملک: جہاں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اہلکار مجرموں کو پکڑنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں وہاں قانون شکن افراد کی جانب سے لوٹ مار اور چوری چکاری کے نت نئے طریقے منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔
لیکن متحدہ عرب امارات میں چوری کے ایک واقعے نے سب کو حیران کردیا ۔ واقعے کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اسے لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز پڑھنے کے لئے جانے والا جیولری مارکیٹ کا بڑا سنار دکان بند کرنے ہی والا تھا کہ ایک ضعیف العمر راہگیراس سے درخواست کرتا ہے کہ اس نے بھی نماز پڑھنے جانا ہے اس کا بیگ مختصر وقت کے لئے دکان میں رکھ لیا جائے۔ دکان کا مالک اس پر ترس کھاتے ہوئے بیگ دکان میں رکھ لیتا ہے اور دکان بند کرکے نماز کے لئے روانہ ہوجاتا ہے لیکن یہ اس کی بڑی غلطی ثابت ہوتی ہے۔
جونہی دکان بند ہوتی ہے بیگ کی زپ کھلتی ہے اور اندر سے چھ سات سال کی عمر کا کمسن بچہ برآمد ہوتا ہے اور انتہائی پھرتی سے ڈسپلے پر لگے ہوئے سونے کے زیورات اورچین جیب میں ڈالتا ہے۔ اور خود کو بیگ میں بند کرکے زپ بند کرلیتا ہے۔ نمازسے واپسی پر راہگیر دکان مالک کا شکریہ ادا کرکے بیگ اٹھاتا ہے اور روانہ ہوجاتا ہے۔ مالک کو بہت بعد میں پتہ چلتا ہے کہ وہ لٹ چکا ہے اور ا س کو لاکھوں کا چونا لگادیا گیا ہے۔ واقعہ کاعلم پولیس میں رپورٹ کرانے کے بعد سی سی ٹی وی فوٹیج چیک کرنے پر ہوتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر