ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی ایک کم عمر لڑکی کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں لڑکی قابض فورسز کی جانب سے سنگدلی سے اپنے والد کو شہید کرنے کی روداد سنا ر ہی ہے۔
چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے حیدر پورہ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں 8 کشمیریوں کو شہید کیا تھا جس میں الطاف احمد بھٹ نامی کشمیری شہری بھی شامل تھا۔ الطاف بھٹ کی بیٹی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے بتا رہی ہے کہ میرے چچا کو فون آیا تو انہوں نے رونا شروع کر دیا، باہر سڑک پر چیخنے چلانے کی آوازیں آ رہی تھیں، میں فوراً بھاگ کر باہر گئی اور اللہ تعالی سے دعائیں کر رہی تھی۔
Kashmir girl sobs over father’s killing in Srinagar.
— RED CACHE (@redcachenet) November 17, 2021
.
.
.#kashmir #girl #father #killing #srinagar pic.twitter.com/IIaFeSMn4U
کم عمر کشمیری بچی نے بتایا کہ قابض بھارتی فورسز نے میرے کزن کو بھی 2 بار پکڑا اور گاڑی پر چڑھا کر چھوڑ دیا لیکن تیسری بار اسے بھی شہید کر دیا، جو وہاں گواہ تھے ان کو بھی شہید کر دیا۔بچی کا گڑگڑاتے ہوئے کہنا تھا جب میں نے بھارتی فوجیوں سے کہا کہ انکل آپ نے یہ کیا کیا تو آگے سے وہ بہت بے شرمی سے ہنس رہے تھے۔ کشمیری بچی کا کہنا تھا کہ میرا بھائی بہت چھوٹا ہے، وہ بابا سے بہت زیادہ قریب تھا، اسے ہم کیا جواب دیں گے، کیسے سمجھائیں گے؟