یو اے ای کا پاکستانی کمپنی سے دفاعی سامان کیلئے 14 کروڑ درہم کا معاہدہ

Dubai Airshow 2021: Pakistani firm wins Dh144 million UAE defence contract
کیپشن: Dubai Airshow 2021: Pakistani firm wins Dh144 million UAE defence contract
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :  دبئی ایئر شو 2021 میں پاکستانی کمپنی نے 14 کروڑ 40 لاکھ اماراتی درہم کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔
خلیج ٹائمز کے مطابق اماراتی وزارت دفاع نے نمائش کے چوتھے روز دفاعی سامان کی خریداری کے سات بڑے معاہدے کیے ہیں جن کی مالیت ساڑھے 22 ارب اماراتی درہم ہے۔  ایئر شو میں سب سے بڑا معاہدہ امریکی کمپنی ایلینٹ ٹیک سسٹم آپریشنز کے ساتھ ایئرفورس اور فضائی دفاعی نظام کے لیے ایمونیشن کی خریداری کا کیا گیا جس کی مالیت 17 کروڑ 58 لاکھ اماراتی درہم ہے۔


وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کہ پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریل اینڈ ڈیفنس سلوشن (جی آئی ڈی ایس) کے ساتھ مختلف ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے 14کروڑ 40 لاکھ درہم کا معاہدہ ہوا ہے۔ لیفٹیننٹ کرنل سارہ حمد الحجری نے بتایا کہ اس کے علاوہ امریکی کمپنی لاک ہیڈ مارٹن گلوبل انک کے ساتھ ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کمانڈ سسٹمز کے لیے تکنیکی معاونت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری کا بھی معاہدہ کیا گیا ہے۔ 
وزارت دفاع کی ترجمان نے بتایا کہ سنہ 2019 کے دبئی ایئر شو میں کیے گئے دفاعی معاہدوں کی مالیت 18 ارب درہم کے لگ بھگ تھی۔