ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاک نے 37 سالہ شخص کی زندگی بدل دی

ٹک ٹاک نے 37 سالہ شخص کی زندگی بدل دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوشل میڈیا انسانی زندگیوں پر گہرا اثر چھوڑ رہا ہے،کسی کو امیر کررہا ہے تو کسی کو کنگال،جہاں اس کا منفی استعمال ہے تو ایسے میں اس کا مثبت استعمال بھی ہے،فیس بک،انسٹا گرام،ٹوئٹر ،یوٹیوب  اور ٹک ٹاک وہ مشہور مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز ہیں جن پر کروڑوں صارفین اپنی صلاحیتیں دکھاتے نظر آتے ہیں۔

چینی ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دنیا کے سامنے رکھنے اور اپنا آپ منوانے کا نادر موقع فراہم کیا اور ہم نے کئی لوگوں کو اس ایپ کے ذریعے راتوں رات سٹار بنتے ہوئے دیکھا ہے۔ اب اس امریکی شخص ہی کو دیکھ لیں جو بے گھر تھا مگر ٹک ٹاک کی بدولت اب وہ کروڑوں روپے مالیت کے گھر کا مالک بن گیا ہے۔

میل آن لائن کے مطابق اس 37سالہ شخص کا نام ناتھن اپوڈیکا ہے جو ایک وقت میں انتہائی غریب اور بے گھر تھا۔ اس نے ٹک ٹاک پر اکاﺅنٹ بنایا اور اس کی ایک ویڈیو بہت وائرل ہو گئی اور اس کا اکاﺅنٹ مقبولیت کے زینے چڑھنے لگا۔
 
اب تک ناتھن ٹک ٹاک سے لاکھوں ڈالر کما چکا ہے اور گزشتہ دنوں اس نے امریکی ریاست ایڈاہو میں 3لاکھ 20ہزار ڈالر (تقریباً 5کروڑ روپے)کا گھر خرید لیا ہے اور گھر کی قیمت کی مکمل ادائیگی اس نے کیش کی صورت میں کی ہے۔ ناتھن کی ٹک ٹاک پر شہرت پانے کی کہانی کچھ یوں ہے کہ وہ ایک فیکٹری میں ملازمت کرتا تھا۔ ستمبر میں وہ کام پر جا رہا تھا کہ اس کی کار خراب ہو گئی اور اس پیدل جانا پڑا۔ راستے میں اس نے ایک ویڈیو بنائی اور ٹک ٹاک پر پوسٹ کر دی۔ اس ویڈیو میں وہ ایک گانے پر ہونٹ ہلا رہا ہوتا ہے۔ اس کی یہ ویڈیو بہت وائرل ہوئی، جسے اب تک 1کروڑ 15لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ اب ناتھن کو اس کے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر 58لاکھ سے زائد لوگ فالو کر چکے ہیں اور وہ ایپ سے ماہانہ لاکھوں روپے کما رہا ہے

Azhar Thiraj

Senior Content Writer