ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم لاہور سےگرفتار

 آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم لاہور سےگرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی : ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے آن لائن مالی فراڈ میں ملوث ملزم لاہور سےگرفتارکرلیا۔ 

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے خود کو ویزا ایجنٹ ظاہر کرکے شہریوں سے لاکھوں روپے کا فراڈ کیا۔ ملزم نے ویزے کی آڑ میں مدعیہ سے مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے ہتھیائے۔ گرفتار ملزم نےرقم مختلف مائیکرو فنائنس اکاونٹس کے ذریعے ٹرانسفر کروائیں۔ 

ایف آئی اے  کا کہنا ہے کہ ملزم سے موبائل فون اور سمز برآمد کرکےمقدمہ درج کر لیا گیا۔