سٹی 42 : وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات ہوئی جس کے دوران خطے کی صورتحال پر گفتگو کی گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق، ملاقات میں خطے کی تیزی سے تبدیل ہوتی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ محسن نقوی اور عباس عراقچی کی ملاقات ان کے دو روزہ دورۂ ایران کے آخری دن ہوئی۔
محسن نقوی کا دورہ ایران ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسلام آباد، ایران اور امریکا کے درمیان دوبارہ جنگ روکنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔