ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر قائم مقام چیئرمین این آئی آر سی مقرر، نوٹیفکیشن جاری

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر قائم مقام چیئرمین این آئی آر سی مقرر، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن کے چیئرمین کے حوالے سے اہم نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ 

ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سردار طاہر صابر کو قائم مقام چیئرمین این آئی آر سی مقرر کردیا گیا۔ حکومتِ پاکستان، وزارت اوورسیز پاکستانیز و ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ صدرِ پاکستان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 

سردار طاہر صابر کو چیئرمین کی تقرری تک عارضی طور پر فرائض کی انجام دہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ سردار طاہر صابر رجسٹرار اسلام آباد کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔