ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کا قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعظم کا قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفونک رابطہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج شام قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔

 گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا، جس میں پاکستان کی قیادت میں جاری امن کوششوں پر خصوصی توجہ مرکوز رہی۔

وزیراعظم نے پاکستان کے امن اقدام کی حمایت پر قطر کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تنازع کے پُرامن حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھے گا۔ اس ضمن میں دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے، مزید کشیدگی سے گریز کرنے اور خطے میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے بین الاقوامی کوششوں کے تسلسل کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے قطر کے امیر، عزت مآب شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔