ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب یونیورسٹی نے موسم گرما کی تعطیلات کا باقاعدہ اعلان کر دیا ۔ تدریسی شعبے  تعطیلات کے دوران کلاسز اور امتحانات کا انعقاد کر سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق جامعہ میں موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سے ہوگا جبکہ تعطیلات 28 اگست تک جاری رہیں گی۔انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ آٹھویں سمسٹر کا کورس تعطیلات سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ طلبہ کی تعلیمی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں۔

 یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ تدریسی شعبے ضرورت کے مطابق تعطیلات کے دوران کلاسز اور امتحانات بھی منعقد کر سکتے ہیں۔