(ویب ڈیسک)افریقہ کے ملک مصر کی ابھرتی ہوئی اسٹار آمنہ عرفی نے پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ چیمپئن شپ2026جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ ٹائٹل جیت کر وہ دنیا کی کم عمر ترین خاتون ورلڈ چیمپئن بن گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کی ابھرتی ہوئی اسٹار آمنہ عرفی نے پروفیشنل اسکواش اسوسی ایشن (پی ایس اے) ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں دنیا کی نمبر دو کھلاڑی نور الشربینی کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر کم عمر ترین ویمن ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔جیزہ میں کھیلے گئے فائنل میں 18 سالہ آمنہ عرفی نے تجربہ کار کھلاڑی نور الشربینی کو11-6, 6-11, 11-6, 7-11 اور 12-14 سے شکست دی۔یہ میچ ویمنز ورلڈ چیمپئن شپ کی تاریخ کا دوسرا طویل ترین فائنل ثابت ہوا۔آمنہ عرفی نے اس جیت کے ساتھ نور الشربینی کا نویں بار ورلڈ ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔
THE YOUNGEST WOMEN'S WORLD CHAMPION OF ALL TIME
— PSA Squash Tour (@PSASquashTour) May 16, 2026
18-year-old @amina_orfi denies Nour ElSherbini a record-breaking 9th @PSAWorldChamps title in the longest women's World Champs match of the modern era ????
???????? [3] Amina Orfi beat [2] Nour ElSherbini ????????
3-2: 6-11, 11-6, 11-9,… pic.twitter.com/bS685g6CA3
18سال اور 10 ماہ کی عمر میں ٹائٹل جیت کر وہ دنیا کی کم عمر ترین خاتون ورلڈ چیمپئن بن گئیں۔ وہ اسکواش کی تاریخ کی پہلی کھلاڑی ہیں جو بیک وقت ورلڈ جونیئر اور ورلڈ سینئر چیمپئن شپ کے ٹائٹلز اپنے پاس رکھتی ہیں۔ اس فتح کے بعد عالمی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر موجود آمنہ نے ثابت کر دیا کہ وہ مستقبل کی عالمی نمبر ون ہیں۔ویمنز فائنل کے ساتھ ساتھ مردوں کے مقابلے میں بھی مصر کا پلڑا بھاری رہا۔ مصطفیٰ عسل نے یوسف ابراہیم کو یکطرفہ مقابلے میں4-11, 1-11 اور 10-12 سے ہرا کر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔25سالہ مصطفیٰ عسل کے کیریئر کا یہ دوسرا ورلڈ چیمپئن شپ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اپنے حریف یوسف ابراہیم کی ہمت کو سراہا جو انجری کے باوجود فائنل تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔