قیصر کھوکھر : پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر کی بھرتی، تحریری امتحان پاس کرنے والے 404 امیدواروں کا نفسیاتی ٹیسٹ اور جانچ کا عمل مکمل ہو گیا۔
سینئر سائیکالوجسٹ قدسیہ نشین کی خصوصی نگرانی میں امتحانی مرکز پر امیدواروں کی نفسیاتی جانچ کی گئی۔تحریری نفسیاتی ٹیسٹ کے بعد امیدواروں کے فائنل انٹرویوز اور گروپ ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے سینیئر سائیکالوجسٹ قدسیہ نشین سے امتحانی سینٹر کے حوالے سے مکمل بریفنگ لی۔ نفسیاتی اسیسمنٹ کے کسی بھی مرحلے پر غیر حاضر رہنے والےامیدوار فائنل انٹرویو کے لیے نااہل تصور ہوں گے۔