ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیف کا لائسنس یافتہ اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم

پیف کا لائسنس یافتہ اسکولوں کو گرمیوں کی تعطیلات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کا حکم
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض:پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) نے لائسنس یافتہ اسکولوں کو موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران مقررہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

پیف حکام کے مطابق تعطیلات کے دوران اسکول عمارت اور تعلیمی سامان کی حفاظت یقینی بنانا لازمی ہوگا، جبکہ کسی بھی چوری یا نقصان کی صورت میں ذمہ داری متعلقہ اسکول انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں مکمل صفائی اور ضروری مرمت کرائی جائے۔ کلاس رومز، واش رومز، پنکھوں اور برقی آلات کی باقاعدہ جانچ بھی لازمی قرار دی گئی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں شجرکاری مہم کو جاری رکھا جائے اور نئے تعلیمی سیشن سے قبل عمارت کو مکمل طور پر قابلِ استعمال بنایا جائے۔

پیف حکام نے واضح کیا ہے کہ ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے والے اسکول سربراہان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق پیف پارٹنر اسکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات 22 مئی سے 23 اگست تک ہوں گی۔