ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان

   شہر میں گرمی کی شدید لہر برقرار، درجہ حرارت 43 ڈگری تک جانے کا امکان
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ: لاہورمیں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری رہنے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 27 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشیں برسانے والا نیا سسٹم 19 مئی سے ملک میں داخل ہوگا، جس کے زیرِ اثر 19 سے 22 مئی کے دوران لاہور میں بارش اور بادل برسنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید گرمی کے باعث شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے، غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کرنے اور زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، پانی کا زیادہ استعمال کرنے اور بچوں، بزرگوں و بیمار افراد کا خصوصی خیال رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی بارش متوقع ہے۔

 اٹک، میانوالی اور راولپنڈی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں پشاور، کوہستان، سوات، باجوڑ، کالام، چترال اور دیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

 اسی طرح کوہاٹ، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مالاکنڈ، پاڑہ چنار اور کرم میں بھی بارش ہونے کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

  محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔