رانا فاران یامین: کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں ایک سینئر پروفیسر کی جانب سے طلبا پر مبینہ تشدد اور گالم گلوچ کے الزامات پر محکمہ صحت پنجاب نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پروفیسر ثاقب سہیل کو معطل کر دیا ۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پروفیسر ثاقب سہیل کو فوری طور پر محکمہ صحت پنجاب رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں . مکمل شفاف انکوائری کے بعد ذمہ داروں کے خلاف مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
طلبا نے الزام عائد کیا ہے کہ پروفیسر کی جانب سے انہیں کلاس کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نامناسب زبان استعمال کی گئی۔ طلبا نے واقعے کے خلاف یونیورسٹی انتظامیہ کو باقاعدہ شکایت بھی درج کرائی تھی، جس پر فوری نوٹس لیا گیا۔