(ویب ڈیسک)سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف سے پارٹی رہنماﺅں کی اڑان جاری ہے، ابتک پی ٹی آئی کے کئی اہم رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ چکے ہیں،کپتان عمران خان کو کس رہنما کے پارٹی چھوڑنے کا افسوس ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دل کی بات زبان پر لے آئے۔
زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ہمارے کئی لوگ پارٹی چھوڑ رہے ہیں،ان میں کئی کو میں اتنا خاص جانتا نہیں ہوں،لیکن ایک کے جانے کا بہت زیادہ افسوس ہے وہ ہمارا بہت پرانا ساتھی عامر کیا نی ہے،عامر کیانی نے پارٹی کیلئے بہت جان ماری ہے، مجھے اس کے جانے کا بہت افسوس ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور استعفیٰ آ گیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ مجھے پتہ ہے ان کے اوپر بہت پریشر ہے اور ہر کوئی پریشر نہیں لے سکتا،میں اپنے لوگوں کو بھی کہتا ہوں کہ کوئی ان کو برا بھلا نہیں کہے،جس طرح کا دباﺅ لوگوں پر ہے اس طرح کا ملکی تاریخ میں کبھی لوگوں پر نہیں پڑا،ان کاکہناتھا کہ پکڑ کر لوگوں کو جیلوں میں ڈال رہے ہیں،گھروں میں گھس رہے ہیں۔