الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس ، آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے پیشرفت

الیکشن کمیشن آف پاکستان
کیپشن: Election Commiton of Pakistan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیف الیکشن کمشنر  نے آئندہ عام انتخابات کیلئے جاری تیاریوں اور پیشرفت کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔ابتدائی حلقہ بندیاں 25 مئی کو الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ 

 چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا ۔  اجلاس میں ممبران، سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت دیگر حکام شریک ہوئے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن  نے الیکشن کمیشن  کو حلقہ بندی  کے حوالے سے  جاری کام  اور اب تک  کی پیشرفت  سے متعلق مکمل  بریفنگ دی۔ 

بریفنگ  میں بتایا گیا کہ  حلقہ بندی  کمیٹیاں  تمام قومی  وصوبائی اسمبلیوں  کے حلقہ جات  کی ابتدائی حلقہ بندی کے متعلق کی رپورٹ پیش کریں گی۔ ابتدائی حلقہ بندیاں 25مئی 2022 کو الیکشنز  ایکٹ 2017 کی دفعہ 19 کے تحت الیکشن کمیشن   کو پیش کی جائیں گی۔

ابتدائی حلقہ بندیوں  کی اشاعت 30 دن کے لئے 29مئی 2022 سے 28جون 2022 تک ہوگی ۔  حلقہ بندیوں  پر تجاویز   اور اعتراضات  الیکشن کمیشن  میں جمع  کروائے  جا سکیں گے۔ حلقہ بندیوں  پر اعتراضات  و تجاویز  پر الیکشن کمیشن   یکم جولائی 2022 سے 30جولائی 2022 تک سماعت اور فیصلے  کرے گا۔حتمی حلقہ بندی  اگست کے دوسرے ہفتہ میں  شائع  کر دی جائے گی۔

 الیکشن کمیشن  نے حلقہ بندی  کے حوالے  سے اب تک کی پیشرفت  پر اطمینان  کا اظہار کیا۔

اس موقع پر  چیف الیکشن کمشنر نے  ہدایت کی کہ  تمام  کام میرٹ  اور قانون  کے مطابق الیکشن کمیشن  کے مقررہ کردہ شیڈول  کے مطابق  مکمل کیا جائے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor