ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ملتوی،اگلا اجلاس کب ہوگا؟

NCOC
کیپشن: NCOC
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:این سی او سی کے زیر اہتمام ہونیوالی  بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ملتوی  کردی گئی،گزشتہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 23مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

 تفصیلات کےمطابق  این سی او سی کے زیر اہتمام ہونیوالی  بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس ملتوی  کردی گئی،کانفرنس میں تعلیمی اداروں کی بندش میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ہونا تھا،محکمہ سکول ایجوکیشن کیجانب سے 18 جون کو جائزہ اجلاس منعقد کرنے کے حوالے سے اعلان کیا گیا تھا، اجلاس میں تمام وزرا تعلیم نے شرکت کرنی ہے، اب اجلاس 19 جون کو منعقد کرنے کا امکان ہے، گزشتہ اجلاس میں تعلیمی اداروں کو 23مئی تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا.

یادرہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بیماری کے رجحان کے پیش نظر 17 مئی تک بند کیےگئےتعلیمی ادارے اب 23 مئی 2021 تک بند رہیں گے۔