ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان بیس بال کھلاڑیوں نےعالمی ایونٹ کی تیاری شروع کردی

پاکستان بیس بال کھلاڑیوں نےعالمی ایونٹ کی تیاری شروع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد :انڈر12 اورانڈر 18 ایشین بیس بال چیمپین شپ کیلئےکھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری، تمام کھلاڑی روزانہ کی بنیاد پر گھروں میں انفرادی طور پرپریکٹس کررہےہیں۔


صدرپاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخرشاہ کہتےہیں کووڈ19 کےباعث قومی جونیئرٹیموں کا ایشین چیمپین شپ کیلئےتربیتی کیمپ نہیں لگایا گیالیکن کوچزکھلاڑیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پریکٹس ٹپس دیتےہیں جس پر کھلاڑی اپنی ویڈیو بنا کرفیڈریشن کوبھجواتےہیں، انٹرنیشنل بیس بال فیڈریشن نے ایشین چیمپین شپ کو ہدایت کی ہے کہ جو ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راونڈ بھی ہے کی تیاری کی جائے۔

فیڈر یشن نے یہ بھی کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فٹنس اور پریکٹس پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے،انڈر18ایشین چیمپین شپ ستمبرکے پہلےاوردوسرے ہفتے میں شیڈول کی گئی ہے،انڈر12 ایشین بیس بال چیمپین شپ میں نومبرکے پہلے ہفتےمیں تائیوان میں کرائی جائیگی۔

 خیال رہے کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے دنیا بھر کے کھیلوں کے ایونٹ منسوخ ہوچکے ہیں، لاک ڈائون کے باعث کھیلوں کے میدان بند پڑے ہیں،سیاحتی مرکز ویران ہیں ۔ فضائی آپریشن بھی بند ہے ۔

یاد رہے دنیا بھر میں  کورونا وائرس کے مریض بڑھتے جارہے ہیں،اب تک 48 ہزار سے زیادہ کیس ہوچکے ہیں،مرنیوالوں کی تعداد تین لاکھ 16 ہزار سے زیادہ ہے،جبکہ 18 لاکھ کے لگ بھگ صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔تمام ممالک نے اس کا پھیلائو روکنے کیلئے مختلف بندشیں لگا رکھی ہیں۔

پاکستان  میں اب تک کورونا سے مزید 9 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 903 ہو گئی ہے جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 42125 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 318 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ سندھ میں 277 اور پنجاب میں 260 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 37، اسلام آباد 7، گلگت بلتستان میں 4 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer